قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے 3 غریب بچیوں کی ایک ساتھ شادیاں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے 3 غریب بچیوں کی ایک ساتھ شادیاں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے 3 غریب بچیوں کی ایک ساتھ شادیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی، خانیوال (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے تین غریب بچیوں کی ایک ساتھ شادیاں کر دی گئیں، اجتماعی شادی کی تقریب گاؤں 15 ، گیارہ ایل میں ہوئی جس میں پی سی بی کے سینئر مینجر لاجسٹک محمد مقصود احمد اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، باراتوں کا شاندار استقبال کیا گیا، یہ شادیاں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اظہر علی، وہاب ریاض اور یونس خان کی مالی معاونت سے کی گئیں، دلہنوں کیلئے جہیز کے سامان کا اہتمام ، معززین نے دلہنوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے دولہاؤں کے ہمراہ رخصت کیا، گاؤں کی سماجی شخصیت فیاض خان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کے راز سے پردہ اٹھادیا

مزید :

خانیوال -