چیف جسٹس، وزیراعظم اور صدر مملکت کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

چیف جسٹس، وزیراعظم اور صدر مملکت کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ...
چیف جسٹس، وزیراعظم اور صدر مملکت کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ جعلی تصویر ویب سائٹ پر جاری کرنے والے دو ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملزم عدنان اور ماجد کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کا لیپ ٹاپ ابھی برآمد کرنا باقی ہے اس لئے عدالت ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کا موقف سننے کے بعد دونوں ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -