نجومیوں نے 2017 ء کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیدیا

نجومیوں نے 2017 ء کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیدیا
نجومیوں نے 2017 ء کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیدیا

  

پیرو(آئی این پی) نجومیوں نے 2017 ء کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے اس سال جنگوں میں مزید تیزی آئے گی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے نجومیوں نے ہر بار کی طر ح اس بار بھی پیشگوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے سبب دنیا بھر میں جاری جنگوں میں مزید تیزی آئے گی۔ امریکہ اور اسرائیل کا اتحاد مزید بہتر ہو گا۔ نیا سال لاطینی امریکہ کیلئے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔ چلی میں مزید زلزلے آئیں گے ۔ انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹے گا۔ دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا۔ یاد رہے کہ نجومیوں نے گزشتہ پیرس اور یورپ میں حملوں کی پیشگوئیاں کی تھیں جو ٹھیک ثابت ہوئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس