’مجھے فلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیے یہ شرمناک ترین کام کرنے پر مجبور ہوگئی‘ : کنگنا رناوت

’مجھے فلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیے یہ شرمناک ترین کام کرنے پر مجبور ...
’مجھے فلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیے یہ شرمناک ترین کام کرنے پر مجبور ہوگئی‘ : کنگنا رناوت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2006ءمیں فلم ’گینگسٹر‘ سے بالی ووڈمیں انٹری دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اس فلم کی پیشکش قبول نہ کرتیں تو کسی فحش فلم سے اُنہیں اپنا کیریئرشروع کرنا پڑجاناتھا۔

اپنے فلمی کیریئرکے ٹرننگ پوائنٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا کا کہناتھاکہ’ فلم گینگسٹر کے بعد مجھے یادپڑتاہے کہ مجھے ایک نہایت فحش قسم کی پیشکش ہوئی اور میرے خیال میں وہ فلم ٹھیک نہیں تھی لیکن میں نے پسند کی اور کہاکہ اچھا ہے ، اوکے ، میں یہ کروں گی ‘۔اداکارہ نے بتایاکہ ’ پھر میں نے ایک فوٹو شوٹ کرایا جس کیلئے پہننے کو لمبے کپڑے(روب) ملے اور اس کے نیچے پہننے کو کچھ نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ فحش فلم جیسا دکھائی دیتا تھا، یہ ٹھیک دکھائی نہیں دیتا تھا کیونکہ یہ بلاشبہ اچھی فلم نہیں تھی ۔

اس فلم میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کنگنانے بتایاکہ ’نہیں ، لیکن تب مجھے گینگسٹر میں کام مل گیاتھا اور فیصلہ کیا کہ وہ فلم کروں گی ، پھر میرا پروڈیوسربھی برہم ہوگیا اور کچھ عرصہ کیلئے مشکلات کا شکار رہی کیونکہ میں نے وہ پراجیکٹ چھوڑ دیاتھا، میں جوانی کے اوائل دنوں میں 17یا 18سال کی تھی اور اگر مجھے ’گینگسٹر‘ میں کام نہ ملتا تو مجھے یقین ہے کہ میں وہی فلم کرتی، لیکن میرے خیال میں میں نے ہمیشہ ہی ہر پیشکش کو خوش آمدید کہا‘۔

مزید : تفریح