ایان علی کو سینیٹر بنانے کی تجویز آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کو زچ کرنے کیلئے ایان علی کو سینیٹر بنانے کا مشورہ دیا گیا، حکومت پانامہ کیس کی سماعت کیلئے بننے والے بنچ سے خوش نہیں ہے اسی لیے عدالتوں کو دباﺅ میں لانے کی بھونڈی کوشش سامنے آئی ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جاوید ہاشمی کا عدالتوں کو بیچ میں لانا سمجھ سے باہر ہے۔ پانامہ کیس نااہلی کی تلوار بن کر حکمران خاندان کے سروں پر لٹک رہا ہے۔ ایک بڑی سیاسی جماعت کے اجلاس میں بعض رہنماﺅں نے مشورہ دیا کہ چودھری نثار کو زچ کرنے کیلئے ایان علی کو سینیٹر بنوادیا جائے ۔ ن لیگ میں ایک بڑا گروپ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی نہیں چاہتا ۔
ملک میں طرز حکمرانی اور سفارتکاری بد ترین سطح پر ہے، معیشت کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ لفافہ جرنلسٹ بھی حکومت کا اس معاملے پر دفاع نہیں کر پا رہے ۔