تلور کے شکار پر آئے قطری شہزادہ کی سکیورٹی گاڑی کو حادثہ ، 7 لیویز اہلکار زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) تلور کے شکار پر آئے قطری شہزادے کی سکیورٹی میں شامل گاڑی حادثہ کا شکار ، سات لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قطری شہزادے کی سکیورٹی پر مامور گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ جھل مگسی کے علاقہ میں پیش آیا۔ حادثہ میں 7 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔