لندن، نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ پاکستانی دستے کی پہلی مرتبہ شرکت رنگ برنگے روایتی لباس میں کیلاشی خواتین بھی پریڈ کا حصہ تھیں

لندن، نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ پاکستانی دستے کی پہلی مرتبہ شرکت رنگ ...
لندن، نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ پاکستانی دستے کی پہلی مرتبہ شرکت رنگ برنگے روایتی لباس میں کیلاشی خواتین بھی پریڈ کا حصہ تھیں

  

لندن (آئی این پی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی دستے نے پہلی مرتبہ شرکت کی، پاکستانی فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی سے ماحول کو گرما دیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ ہوئی جس میں پاکستان دستے نے پہلی مرتبہ شرکت کی، پاکستانی فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی سے ماحول کو گرما دیا، جشن رات 12 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔ پریڈ میں دنیا بھر کے فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ڈانسر ز ، چیئرلیڈر ز اور کارٹون کریکٹرز نے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا ۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق تھا پاکستانی فنکاروں کا دستہ اس سال پہلی مرتبہ لندن کی نیو ایئر پریڈ میں شریک ہوا۔ رنگ برنگے روایتی لباس میں ملبوس کیلاشی خواتین بھی پریڈ کا حصہ تھیں۔

مزید : برطانیہ