’میری ماں اور نانی نے 3 لاکھ روپے لیے اور مجھے ۔۔۔ ‘ پاکستانی لڑکی نے دلخراش داستان بیان کردی

’میری ماں اور نانی نے 3 لاکھ روپے لیے اور مجھے ۔۔۔ ‘ پاکستانی لڑکی نے دلخراش ...
’میری ماں اور نانی نے 3 لاکھ روپے لیے اور مجھے ۔۔۔ ‘ پاکستانی لڑکی نے دلخراش داستان بیان کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں پھنسنے والی ایک لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی ماں اور نانی نے بدفعلی کا دھندہ کرنیوالے گروہ کا حصہ بننے میں بنیادی کردار اداکیا جبکہ بھائی اورکزنز بھی برابر کے شریک تھے ، والدہ اور نانی نے تین لاکھ روپے وصول کرکے پہلی مرتبہ دوراتوں کیلئے ماموں کے گھر بھیج دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق جسم فروشی پاکستان کے مختلف شہروں کے نواحی علاقوں حتیٰ کہ پوش علاقوں میں بھی جاری ہے اور اس دھندے میں بعض لڑکیوں کونوعمری میں ہی ان کی مرضی کے بغیر لالچ میں آکر مکروہ فعل میں جھونک دیاجاتاہے اور ایسے ہی تشدد کا نشانہ بننے والی ایک لڑکی کی کہانی ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ سامنے لائی ہے ۔

لڑکی نے بتایاکہ’ میری نانی اور ماں نے میرا کنوارہ پن بیچنے کے لیے تین لاکھ روپے لیے ہیں ،اپنی رہائش کے قریبی علاقے میں ہی میری فیملی ایک اڈہ چلاتی ہے ، میرے بھائی اور کزنز سمیت تمام ملوث ہیں اوراسی وجہ سے اس کا باپ کئی سال پہلے اس فیملی سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے ‘۔

لڑکی نے روتے چلاتے بتایاکہ’میری ماں اور نانی نے 2012ءمیں تین لاکھ روپے لیے اور مجھے دوراتوں کیلئے اپنے ماموں کے گھر بھیج دیاگیا ، مجھے آج بھی یادہے کہ اس ضمن میں سن کر کیسے میرا دل اور روح تک کانپ کر رہ گئی تھی ، میرا بھائی چھوڑنے اور لینے آتاہے اور مالی معاملات بھی وہی دیکھتاہے جبکہ نانی خود بھی ’اڈہ‘ چلاتی ہے ۔ میری ماں یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس کام کیخلاف مزاحمت بھی نہیں کرسکتی ،مجھے نانی نے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے بھاگنے کی کوشش کی تو فیملی تمہارے پانچ سالہ بھائی کو ماردے گی،لڑکی کی طرف سے یہ سب کچھ اگل دینے کے بعد اسے سکول سے ہٹادیا اور بدقسمتی سے وہ بھی اسی دھندے کا حصہ بن گئی ‘۔

پاکستانی لڑکی نے فیس بک پر شرمناک اشتہاردیدیا، تہلکہ برپاہوگیا

رپورٹ کے مطابق یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے اور نجانے کتنی ایسی لڑکیاں ہیں جو اپنے آباﺅ اجداد یا دوست احباب کی وجہ سے اس مکروہ دھندے میں پھنس جاتی ہیں اور ساری عمر عزت کی زندگی بسر نہیں کرپاتیں، ڈھلتی عمر کیساتھ خاندان بھی منہ موڑنا شروع کردیتا ہے یا پھر دوست احباب کی وجہ سے اس دھندے میں پھنسنے والی ساری عمر اپنے خاندان کا منہ دیکھنے کو ترستی رہتی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس