پرویز خٹک چین سے خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے سب سے شاندار خوشخبری لے آئے

پرویز خٹک چین سے خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے سب سے شاندار خوشخبری لے آئے
پرویز خٹک چین سے خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے سب سے شاندار خوشخبری لے آئے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں چین کے دورے پر جانے والے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ دوست ملک سے اپنے صوبے کے لیے سب سے شاندار خوشخبری لے آئے جس کے صوبے میں چین کے تعاون سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا ۔

سی پیک، 100سے زائد ممالک، تنظیموں نے منصوبے میں دلچسپی لی: چینی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ چین سے سی پیک منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کے تشہری پیغام میں پرویز خٹک نے بتا یا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور تا کراچی فاسٹ ٹریک ڈبل لائن ریلوے بنائی جائے گی اوردیا میر بھاشا ڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے بتا یا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پشاور تا ڈی آئی خان ڈبل ٹریک ہائی وے تعمیر کیا جائے گا ،کوہاٹ کو جھنڈ کے ذریعے مغربی روٹ سے منسلک کیا جائے گا ،گلگت تا حویلیاں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ ڈبل روڈ اور فائبر آپٹک بچھائی جائے گی ،ہتار انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی اس کے علاوہ خیبر پختواہ کو گلگت ،چترال ،دیر اور چکدرہ سے ملانے والا متبادل روڈ تعمیر کیا جائے گا ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں