نوجوان لڑکی کوموبائل پر مردوں کے فحش پیغامات آناشروع، پھر لڑکی نے ایسا کام کردکھایا کہ مرد بھی فلاحی کاموں پر مجبور ہوگیا

نوجوان لڑکی کوموبائل پر مردوں کے فحش پیغامات آناشروع، پھر لڑکی نے ایسا کام ...
نوجوان لڑکی کوموبائل پر مردوں کے فحش پیغامات آناشروع، پھر لڑکی نے ایسا کام کردکھایا کہ مرد بھی فلاحی کاموں پر مجبور ہوگیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک لڑکی کو اچانک موبائل فون پر فحش پیغامات آنا شروع ہوگئے اور مردوں نے اس سے جسم کی قیمت پوچھنا شروع کردی لیکن اس خاتون نے ہمت سے کام لیا اور نہ صرف مرد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ فلاحی کام کیلئے 25000روپے بھی اداکرنے پر مجبور کردیا جس کی ثبوت کے طورپر لڑکی کو رسید بھی پیش کی گئی۔

’انڈیا ٹائمز ‘کے مطابق ہرخاتون کی اپنی ہی پہچان ہے لیکن کچھ خواتین اپنی خدمات کی وجہ سے نام کماتی ہیں ، ایسی ہی خواتین میں سے ایک سری لکشمی ستھیش ہیں ،پہلی دفعہ جب کیرالہ کے نواحی علاقے میں سکول چلانے والی سری لکشمی کو معلوم ہوا کہ اس کے نام اور تصویر کو بہت سے مرد غلط سمجھ رہے ہیں تو وہ دنگ رہ گئی ، اس حرکت کا سہرا اس کے جاننے والے اور ایک سیاستدان کے سرگیا۔ ایک دن اسے اچانک ناواقف لوگوں کے ٹیلی فون آناشروع ہوگئے جواس سے ’ریٹ ‘ پوچھتے تھے ۔

پوچھ گچھ کے دوران سری لکشمی کو علم ہوا کہ اس کا نمبر واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کیاگیا اور بتایاگیاکہ’ وہ ایک آئیٹم ہے‘۔فوری طورپر خاتون نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کا ایک نہایت دلچسپ حل نکالا۔ ملزم معروف سیاسی شخصیت ہونے کی وجہ سے خاتون کے والداور پارٹی کے دیگر لوگوں نے پولیس کو درخواست دینے سے روکا تولڑکی نے مطالبہ کردیا کہ اسے پارٹی سے نکالاجائے اور فلاحی کام کیلئے 25ہزارروپے بھی دے جس کی رسید اسے ثبوت کے طورپر پیش کریں۔

خاتون کی پوسٹ اپ فیس بک پر وائرل ہوگئی جو ملیالم زبان میں ہے اور ہزاروں لوگوں نے شیئرکی ۔ اب ایسی بلیک میلنگ کا سامنا کرنیوالی کئی خواتین اور لڑکیوں نے لکشمی سے مشاورت کرنا شروع کردی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس