حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے:میاں محمود الرشید

حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے:میاں محمود الرشید
حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے:میاں محمود الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،خاتون کی موت بہت افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا لاہور میں واقع جناح ہسپتال میں عدم علاج پر جاں بحق ہونیوالی خاتون سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا ہسپتال میں ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دینا افسوسناک با ت ہے۔ خاتون کو بہت سے ہسپتالوں سے علاج نہ ملنے کے باعث یہاں لایا گیا تھا مگر یہاں بھی ڈاکٹرز نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیااور خاتون پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات حکومت پنجاب کے صحت سے متعلق بڑے بڑے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش کردیتے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 30سال سے کوئی نیا ہسپتال تعمیر نہیں کیا گیا لیکن محض ووٹ کی خاطر دعووں کی عمارت تعمیر کی کر دی جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح ایک خاتون کو سردی لگنے سے تویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا جہاں خاتون کو علاج ملنا تو دور بستر بھی نہ مل سکا ۔ڈاکٹر زنے بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو فرش پر ہی لٹا کر ڈرپ لگا کر خانہ پوری کردی ۔اور آخر کاروہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

مزید : لاہور