گوادر پورٹ پاکستان کا مستقبل،ریلوے لائن کو شمالی علاقوں تک پھیلایا جائے گا: خواجہ سعد رفیق

گوادر پورٹ پاکستان کا مستقبل،ریلوے لائن کو شمالی علاقوں تک پھیلایا جائے گا: ...
گوادر پورٹ پاکستان کا مستقبل،ریلوے لائن کو شمالی علاقوں تک پھیلایا جائے گا: خواجہ سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پاکستان کا مستقبل ہے،ریلوے لائن کو شمالی علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شمالی علاقے سیاحت،ثقافت،تجارت کے مراکز ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے،ان علاقوں کو سی پیک سے جوڑا جائے گا،گوادر پورٹ پاکستان کا مستقبل ہے،ریلوے لائن کو شمالی علاقوں تک پھیلایا جائے گا،مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں کو بھی جوڑا جائے گا،ریلوے ٹریک کو درگئی تک پھیلانے کی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے شینگ ڈونگ اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن گروپ کے وفد کی ملاقات،صاف پانی پروگرام میں تعاون میں دلچسپی کااظہار

مزید : قومی