سرگودھا:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،24افراد گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھامیں مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران24افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسلحہ اور منشیات کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔