علیم ڈار نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا تعریفیں کرنے لگی

علیم ڈار نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ ...
علیم ڈار نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا تعریفیں کرنے لگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی امپائر علیم ڈار نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ،اب وہ ایک اور سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔علیم ڈار نے سب سے زیادہ انٹر نیشنل میچز سپر وائز کرنے اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں،سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ ان کے کیریئر کا 332واں انٹرنیشنل میچ ہے جبکہ ان سے قبل جنوبی افریقہ کے روڈی کوئنٹزن 331میچز سپروائز کر چکے ہیں ۔علیم ڈار مسلسل دو سال آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ۔علیم ڈار نے اب تک 109ٹیسٹ ،182ون ڈے اور 41ٹی ٹوینٹی میچز میں خدمات سر انجام دیں ہیں ۔علیم ڈار کو اس اعزاز پر کرکٹ کی دنیا میں بہت سراہا جارہاہے جبکہ ان کی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف بھی کیا جارہاہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں