کراچی:پولیس اہلکاروں پر زمین پر قبضے کا الزام ،مقدمہ درج

کراچی:پولیس اہلکاروں پر زمین پر قبضے کا الزام ،مقدمہ درج
کراچی:پولیس اہلکاروں پر زمین پر قبضے کا الزام ،مقدمہ درج

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ایک شہری نے پولیس اہلکاروں پر زمین پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام تو ہو چکی ہے ،وہیں پولیس کے جوانوں نے محنت کش کی زمین پر قبضہ کر کے رہی سہی کمی بھی پوری کر دی۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون تھانے میں ریاض چانڈیو نامی شہری نے 5پولیس اہلکاروں کیخلاف زمین ہتھیانے کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست جمع کروائی ہے۔متاثرہ شخص نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری 8ایکڑ اراضی پر پولیس افسران نے ناجائز قبضہ کیا ہواہے،جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ براہ کرم میری اراضی واگزار کروائی جائے۔

رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے کہا کہ 5پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جبکہ درخواست گزار نے پولیس کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف درخواست جمع کروائی تھی لیکن پولیس نے مقدمہ اے ایس آئی کیخلاف درج کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں میمن گوٹھ تھانے کا اے ایس آئی امداد اور دیگر افسران شامل ہیں۔

مزید : کراچی