اسلامی ملک سے یورپ جانے والی خاتون کے بیگ کی تلاشی، سامان سے ایسی وزنی ترین چیز نکل آئی جو شاید آج تک کسی نے ساتھ لیجانے کی کوشش نہ کی ہو، پولیس اہلکاروں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں
رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک بھاری بھرکم سوٹ کیس کے ساتھ سرحد عبور کرتی ایک مراکشی خاتون کو گرفتار کرکے جب سوٹ کیس کھولا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اہلکار دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون سوٹ کیس میں ایک 19سالہ افریقی نوجوان کو بند کرکے سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ہسپانوی سول گارڈ نے خاتون کو سیوٹا شہر کے قریب سرحد پر گرفتار کیا جب یہ اپنے ملک مراکش سے سپین میں داخل ہورہی تھی۔اسی روز علی الصبح 1100افریقی پناہ گزینوں نے اس علاقے سے بارڈر پر لگی 6میٹر بلند باڑ پھلانگ کر مراکش سے سپین میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے زخمی ہوجانے والے 2افراد کو سول گارڈ نے ہسپتال بھجوا دیا جبکہ باقی تمام افراد واپس مراکش بھیج دیئے گئے۔
نجومیوں نے 2017 ء کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیدیا
پناہ گزینوں کے اس ہلے میں 5ہسپانوی اور 50مراکشی پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہوں نے باڑ تک پہنچنے کے لیے پتھروں اور لوہے کے ڈنڈوں سے گیٹ توڑ ڈالے تھے۔بارڈر کے اسی علاقے سے کچھ روز قبل 1ماہ کے ایک بچے کو سپورٹس بیگ میں بند کرکے سمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جب سکیورٹی فورسز نے سوٹ کیس کھولا تو بچہ دم گھنٹے کے باعث قریب المرگ تھا۔ جب ایک آفیسر نے بیگ سے بچے کو باہر نکالا تو بچے کی طبیعت اس قدر خراب ہو چکی تھی کہ اس نے آفیسر پر قے کر دی تھی۔اس بچے کو 19سالہ لڑکی نے سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔