متحدہ بانی کو کوئی مائنس ون نہیں کرسکتا،ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں:واسع جلیل

متحدہ بانی کو کوئی مائنس ون نہیں کرسکتا،ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں:واسع ...
متحدہ بانی کو کوئی مائنس ون نہیں کرسکتا،ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں:واسع جلیل

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماءایم کیو ایم لندن واسع جلیل نے کہا ہے کہ متحدہ بانی کو کوئی بھی مائنس ون نہیں کرسکتا،ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ کے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام "جمہور فرید رئیس"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ صرف متحدہ بانی سے ہی ہے،کراچی کے عوام کو بانی ایم کیو ایم سے جبری طور پر دور نہیں رکھا جا سکتا۔ایم کیو ایم صرف ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گی۔گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کا ماورائے قتل بھی کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے موجود ہیں۔

مزید : برطانیہ