آپ کے دوست انٹرنیٹ پر کیا کیاکچھ ڈھونڈرہے ہیں؟ اب اس انتہائی آسان طریقے سے آپ سب دوستوں کے راز معلوم کرسکتے ہیں

آپ کے دوست انٹرنیٹ پر کیا کیاکچھ ڈھونڈرہے ہیں؟ اب اس انتہائی آسان طریقے سے آپ ...
آپ کے دوست انٹرنیٹ پر کیا کیاکچھ ڈھونڈرہے ہیں؟ اب اس انتہائی آسان طریقے سے آپ سب دوستوں کے راز معلوم کرسکتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر دوستوں کی سرگرمیاں معلوم کرنا اب تک ناممکن تھا مگر اب ایک ایسی ویب سائٹ بنا دی گئی ہے جس کے ذریعے دوستوں کی جاسوسی ممکن ہو گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویب سائٹiknowwhatyoudownload.comہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس خودکار طریقے سے معلوم کرلے گی اور آپ نے ٹورینٹ کے ذریعے کیا کچھ اب تک ڈاﺅن لوڈ کیا ہے آپ کو دکھا دے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کسی دوسرے شخص کی معلومات حاصل کرنی ہیں تو یہ ویب سائٹ آپ کو ایک لنک دے گی جو بظاہر فیس بک یا کسی نیوز ویب سائٹ کی طرح نظر آئے گا۔ یہ لنک آپ نے اپنے اس دوست کو بھیجنا ہے جو اسے بے ضرر سمجھتے ہوئے اس پر کلک کردے گا اور یہ ویب سائٹ اس کا آئی پی ایڈریس حاصل کرکے اس کی ٹورینٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی گئی چیزوں کی تفصیل آپ کو فراہم کر دے گی۔

میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہو تو شادی کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے؟تحقیق سے جواب مل گیا

رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویب سائٹ کون آپریٹ کر رہا ہے لہٰذا یہ مشورہ بھی دیا جا رہا ہے کہ اسے استعمال کرنے سے گریز ہی کریں ورنہ آپ کی اپنی معلومات بھی چوری ہونے کا احتمال ہے۔ ویب سائٹ کے پیچھے موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنی سروسز کی مارکیٹنگ کے طور پر چلا رہے ہیں۔ یہ سروسز وہ پولیس اور دیگر اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ مختلف کمپنیوں کو ان کا مواد غیرقانونی طریقے سے ٹورینٹ کے ذریعے ڈاﺅن لوڈ کیے جانے کے متعلق بھی آگاہ کرتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس