’میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی نے ایسی بات کو زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دے دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی نے ایسی ...
’میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی نے ایسی بات کو زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دے دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے گزشتہ روز سوال و جواب کی ویب سائٹ Redditپر لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے زندگی کے ایک بڑے پچھتاوے کا بھی ذکر کیا جس کے متعلق جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس بات پر بہت پچھتاوا ہے کہ میں کوئی غیرملکی زبان نہیں جانتا۔ میں اسے اپنی حماقت سمجھتا ہوں۔“

’میں نے 5سال تک دنیا کے امیر ترین افراد پر تحقیق کی اور سب میں یہ چیز مشترک پائی کہ وہ اس ایک قسم کے افراد سے ہمیشہ ہر قیمت پر دور رہتے ہیں‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے سکول میں لاطینی اور یونانی زبانیں پڑھی تھیں جن سے میرے ذخیرہ¿ الفاظ میں اضافہ ہوا تھا لیکن کاش میں فرانسیسی، عربی یا چینی زبانیں بھی سیکھ لیتا۔ مجھے امید ہے کہ میں ان میں سے کوئی ایک زبان سیکھنے کے لیے وقت نکالوں گا۔ میرے خیال میں میں فرانسیسی سیکھوں گا کیونکہ یہ دوسری زبانوں کی نسبت آسان ہے۔“انہوں نے بتایا کہ ”کئی بار میں نے غیرملکی زبانیں سیکھنے کے لیے ایپلی کیشن Duolingoبھی استعمال کی لیکن میں اپنی یہ کوشش جاری نہ رکھ سکا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس