سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والی معروف اداکارہ کو اس حرکت کا صلہ مل گیا، بے حد بڑا نقصان ہوگیا

سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والی معروف اداکارہ کو اس حرکت کا ...
سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والی معروف اداکارہ کو اس حرکت کا صلہ مل گیا، بے حد بڑا نقصان ہوگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے والی برطانوی اداکارہ کو اس کی حرکت کا صلہ مل گیا۔ اس کے ٹی وی چینل نے اسے نوکری سے ہی نکال دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جیسمین لینرڈ نے 2012ءمیں چینل 5کے سلیبرٹی بگ برادرز میں شرکت کی تھی جہاں سے اس نے شہرت پائی۔ اس کے بعد بھی وہ کئی شوز میں کام کر چکی ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ ”سارے مسلمان شاید دہشت گرد نہ ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ سارے دہشت گرد مسلمان ہی ہیں۔“

دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ، وہ لڑکی جس نے مقابلے میں پوری دنیا کی لڑکیوں کو ہرادیا، جس نے بھی چہرہ دیکھا سحر میں مبتلا ہوگیا

رپورٹ کے مطابق جیسمین لینرڈ چینل فائیو کے آئندہ سلیبرٹی بگ برادرز میں بھی شریک ہو رہی تھیں۔ چینل فائیو کی انتظامیہ طویل عرصے سے اس کے ساتھ مذاکرات کر رہی تھی اور اسے شو میں لانا چاہ رہی تھی۔ گزشتہ دنوں اس نے بھی رضامندی ظاہر کر دی اور اسے شو میں شامل کر لیا گیا تھا لیکن کچھ دن بعد اس کی ٹویٹ منظرعام پر آ گئی جس پر چینل کی انتظامیہ نے اسے شو سے باہر نکال دیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کے علاوہ جنس تبدیل کرانے والوں پر بھی تنقید کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس