برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات،60افراد ہلاک

برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات،60افراد ہلاک
برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات،60افراد ہلاک

  

برازیلیا(ڈیلی پاکستان آن لائن )برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات میں کم از کم 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون ریاست کے سیکیورٹی ہیڈ سرگیو فونٹس نے کہاہے کہ خونی فسادات منشیات فروشوں کے حریف گروہوں کے درمیان ہوئے جس میں 60افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ انہیں خوف ہے کہ اس فساد کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے ۔تاہم حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ پولیس کا کہناہے کہ وہ اس پر جلدہی قابوپالیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی