کراچی میں رینجرز کی کارروائی،3اغواکار گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3اغواکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان اغوا کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ملیر او ر ٹھٹھہ میں رینجرز نے کچھ عرصہ قبل اغواکے بعد قتل ہونیوالے عباس نامی شخص کے لواحقین کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے عباس کو ملیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ورثا سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ رقم نہ ملنے کی صورت میں ملزمان نے مغوی کو قتل کرکے ندی میں پھینک دیا تھا۔
رینجرز حکام نے قانونی چارہ جوئی کیلئے ملزما ن کو پولیس کے حوالے کردیاہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔