ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پھجا سیر پائے کو 20ہزار جبکہ گورمے پروڈکشن یونٹ ڈسکہ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پھجا سیر پائے کو 20ہزار جبکہ گورمے پروڈکشن یونٹ ڈسکہ پر ...
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پھجا سیر پائے کو 20ہزار جبکہ گورمے پروڈکشن یونٹ ڈسکہ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے پھجا سیر ی پائے کو 20ہزار جبکہ گورمے پروڈکشن یونٹ ڈسکہ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرمیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سیل کیے گئے پروڈکشن ہاو¿سز کی اپیلوں کی سماعت جس دورا انہوں نے سویڈش ڈیری جہلم پر2 لاکھ روپے جرمانہ اور7 دن کی مہلت ،گورمے پروڈکشن یونٹ ڈسکہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور بہتری کیلئے7دن کی مہلت،پریمیر کیمیکل انڈسٹری پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور15 دن کی مہلت دی ہے۔پھجاسری پائے پر20 ہزاراورسلمان سوئیٹس پر50ہزاررو پے جرمانہ عائد کیا گیاہے جبکہ ایڈم ڈیری کا فیصلہ حالات بہتر نہ کرنے پر اگلی سماعت تک موخر کر دیا گیاہے۔مقررہ مدت کے اندر معیار بہتر کرنے پر پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:معروف سیاستدان گلوکارہ گل پانڑا کے عشق میں مبتلاءہوگیا

مزید : لاہور