بڑے ملک نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اب تک کا سب سے خطرناک ایٹمی میزائل چلانے کا اعلان کردیا، امریکہ کی نیندیں حرام کردیں

بڑے ملک نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اب تک کا سب سے خطرناک ایٹمی میزائل چلانے ...
بڑے ملک نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اب تک کا سب سے خطرناک ایٹمی میزائل چلانے کا اعلان کردیا، امریکہ کی نیندیں حرام کردیں

  

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان امریکہ پر وار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ نئے سال کے آغاز پر بھی انہوں نے امریکہ کو ایک ایسا’تحفہ‘ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے کہ جس کے بارے میں سنتے ہی امریکہ بہادر کے ہوش اُڑگئے ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک ایسے بین الابراعظمی ایٹمی میزائل کے تجربے کی تیاری مکمل کرلی ہے جو براہ راست امریکی ریاست کیلیفورنیا تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ امریکی حکام اب تک دفاعی ماہرین کے اس تجزیے پر تکیہ کئے بیٹھے تھے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کو امریکہ تک لیجانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل تیار کرنے سے ابھی کئی سال کی دوری پر ہے۔ شمالی کوریا کے صدر نے سال نو کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکا کی یہ خوش فہمی دور کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی بی ایم راکٹ ٹیسٹ لانچ کے لئے تیار ہے اور کسی بھی وقت اس کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔

بڑے اسلامی ملک میں شہری کو روسی صدر پیوٹن کی توہین کرنے کے جرم میں 3 سال کے لئے جیل میں ڈال دیا گیا، کونسا ملک ہے جو اتنا آگے بڑھ گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیشتر انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائلوں کی رینج 5500کلومیٹر ہے لیکن جدید ترین میزائل 10ہزار کلومیٹر کی رینج کا حامل ہو گا۔ اگر شمالی کوریا کا یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو امریکہ کے لئے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوگا، کیونکہ یہ شمالی کوریا سے 9ہزار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہونے کی وجہ سے براہ راست اس کے نشانے پر ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی