شام میں جنگ بندی کے بعد بشارالاسد نے ایسا خطرناک کام کردیا کہ جان کر آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا

شام میں جنگ بندی کے بعد بشارالاسد نے ایسا خطرناک کام کردیا کہ جان کر آپ کا بھی ...
شام میں جنگ بندی کے بعد بشارالاسد نے ایسا خطرناک کام کردیا کہ جان کر آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور روس کی کوششوں سے شام میں جنگ بندی کا اعلان ہوا تو کچھ امید پیدا ہوئی تھی کہ جنگ کے ہولناک شعلے کچھ دیر کو ٹھنڈے پڑ جائیں گے، لیکن اگلے ہی روز شامی حکومت نے وہ تباہی مچا دی کہ جس کا تصور کر کے ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صدر بشارالاسد کے جنگی جہازوں نے گزشتہ روز الیپو شہر کے جنوب میں دیہاتی علاقوں پر بارود کی بارش کر دی۔ قفر کار، منتار اور بنان کے دیہات اور قریبی علاقے ان حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق وقفے وقفے سے متعدد فضائی حملے کئے گئے۔

روسی سفیر کو قتل کرنے والے شخص نے کس لڑکی کے عشق میں پاگل ہوکر یہ کام کیا؟ قاتل کی بہن منظر عام پر آگئی، ایسا انکشاف کردیا کہ ساری کہانی ہی تبدیل ہوگئی
ان حملوں کے باوجود روس اور ترکی کے تعاون سے طے پانے والی جنگ بندی تیسرے روز بھی جاری ہے۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ گزشتہ رات حکومتی افواج نے باغیوں کے خلاف پیشقدمی کرتے ہوئے دارلحکومت کے قریب مشرقی غوتہ کے علاقے میں 10فارمز پر قبضہ کرلیا۔
اپوزیشن گروپوں کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے لئے دی گئی دھمکی پر ان تمام اقدامات کے باوجود عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ موجودہ جنگ بندی وہ پہلا معاہدہ ہے جس میں امریکہ یا اقوام متحدہ کو شامل نہیں کیا گیا، جو کہ روس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی واضح علامت ہے۔

اس سے پہلے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں روس ان کے مخالفین اور داعش پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے تھا، جسے موجودہ جنگ بندی کی راہ ہموار ہونے کی ایک اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ شامی حکومت کے لئے یہ صورتحال بڑی فتح کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ پہلی بار متحارب گروپ جنگ بندی کرکے امن مذاکرات کے لئے قازقستان میں جمع ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔