عراقی دارلحکومت بغداد سارا دن دھماکوں سے گونجتا رہا،8واقعات میں36افراد جاں بحق،متعدد زخمی

عراقی دارلحکومت بغداد سارا دن دھماکوں سے گونجتا رہا،8واقعات میں36افراد جاں ...
عراقی دارلحکومت بغداد سارا دن دھماکوں سے گونجتا رہا،8واقعات میں36افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی دارلحکومت بغداد سارا دن دھماکوں سے گونجتا رہا،8واقعات میں36افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق بغداد شہر سارا دن دھماکوں سے گونجتا رہا ہے، دن بھر میں 3 کاربم دھماکوں سمیت 8دھماکے ہوئے ہیں، ان دھماکوں کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے مشرقی علاقے الصدرمیں تیل پائپ لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

’’عمران خان سرعام معافی مانگو ورنہ علماء کو تم پر کفر کا فتویٰ لگانا پڑ جائے گا‘‘ عمران خان نے ایسا کیا کہا کہ ان کے خلاف مذہبی جماعت نے خطرناک اعلان کردیا انتہائی سنگین تنازعہ کھڑا ہوگیا

دھماکوں کی جگہوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مرنیوالے افراد کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر آہ و پکار کررہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا