بحرین کی جیل پر مسلح افرا دکا حملہ، کس کو چھڑانے آئے تھے؟ جان کر سعودی عرب بے حد پریشان ہوجائے گا

بحرین کی جیل پر مسلح افرا دکا حملہ، کس کو چھڑانے آئے تھے؟ جان کر سعودی عرب بے ...
 بحرین کی جیل پر مسلح افرا دکا حملہ، کس کو چھڑانے آئے تھے؟ جان کر سعودی عرب بے حد پریشان ہوجائے گا

  

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کی ایک ہائی سکیورٹی جیل پر ہونے والے حملے نے سب کو چونکا دیا، لیکن حملہ آوروں کے اصل مقاصد کا انکشاف ہونے پر تو گویا تہلکہ برپا ہو گیا ہے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ہائی سکیورٹی جاﺅ جیل پر کیا گیا، جس کا مقصد مبینہ طور پر سعودی مخالف سزا یافتہ دہشت گردوں کو چھڑوانا تھا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ متعدد قیدی مفرور بتائے جاتے ہیں۔ بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے دہشتگردوں کو چھڑوایا گیا تاہم یہ خدشہ موجود ہے کہ حکومت مخالف سزا یافتہ دہشتگرد مفرور ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا نام عبدالسلام سیف بتایا گیا ہے۔

جرمنی میں ٹرک حملے کے بعد جس پاکستانی کو پولیس نے غلطی سے پکڑلیا وہ دراصل کون ہے اور پاکستان سے کیوں فرار ہوا؟ ایسا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جیلوں میں ہزاروں ایسے افراد قید ہیں جن پر حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ہونے سے لے کر سکیورٹی فورسز پر مسلح حملوں جیسے الزامات ہیں۔ گزشتہ سال جنوری میں بھی ایک بحرینی عدالت نے 57 افراد کو 15 سال قید کی سزا سنائی۔ ان پر 2015ءمیں جیل کے اندر بلوہ کرنے کا الزام تھا۔

مزید : عرب دنیا