جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت، وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت، وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت، وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

  

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں قصور کی رہائشی ایک مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔تین رکنی انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیر اعلی شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔انکوائری کمیٹی کے سربراہ وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل مسعود ہوں گے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سردار فخر امام اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت انکوائری کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔کمیٹی اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات 24 گھنٹے میں مکمل کر ے گی۔

مزید : لاہور