وہ آدمی جو جادو کے ذریعے پیسوں کو دوگنا کردیتا ہے، طریقہ دیکھ کر ڈبل شاہ کو بھی شرم آجائے

وہ آدمی جو جادو کے ذریعے پیسوں کو دوگنا کردیتا ہے، طریقہ دیکھ کر ڈبل شاہ کو ...
وہ آدمی جو جادو کے ذریعے پیسوں کو دوگنا کردیتا ہے، طریقہ دیکھ کر ڈبل شاہ کو بھی شرم آجائے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈبل شاہ نے رقم دوگنا کی طریقہ ایجاد کیا تو دیکھتے ہی کئی اور جگہوں پر بھی اس ’فن‘ کے ماہرین سامنے آنے لگے۔ ڈبل شاہ کا ایک پیروکار متحدہ عرب امارات بھی جا پہنچا، لیکن نوسر بازی کر کے سادہ لوح لوگوں کی رقم دگنے کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گزشتہ روز عجمان پولیس نے اسے اور اس کے ایک ساتھ کو پکڑنے کے لئے چھاپہ مارا تو یہ لاکھوں درہم کا ڈھیر اپنے سامنے رکھ کر ’کالے جادو‘ سے دوگنا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاطر شخص نے اپنے پاس ڈھیروں ڈالر جمع کررکھے تھے، جو لوگوں کو دکھا کر یقین دلاتا تھا کہ وہ ان کی رقم دگنی کر سکتا ہے۔ یہ دونوں عموماً بڑا ہاتھ مارنے کے چکر میں رہتے تھے اور پانچ لاکھ درہم لے کر اسے 10 لاکھ درہم کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔ دونوں ملزمان وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آئے تھے اور ان کی آمد کا واحد مقصد لوگوں کو لوٹنا تھا۔

’جیل میں میرے ساتھ ایسا کام کیا گیا کہ میں ایڈز کا مریض بن گیا‘ دبئی کی جیل میں قید غیر ملکی کی انتہائی افسوسناک کہانی

پولیس کو اس دھوکہ بازی کی اطلاع موصول ہوئی تو تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور جلد ہی ان کا سراغ لگالیا گیا۔ ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس طرح کے نوسربازوں سے ہوشیار رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس