ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کے لیے قومی سیرت ایوارڈ اور سند امتیاز کا اعزاز

ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کے لیے قومی سیرت ایوارڈ اور سند امتیاز کا اعزاز
ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کے لیے قومی سیرت ایوارڈ اور سند امتیاز کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور:(ادبی رپورٹر)پاکستان کی علاقائی زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے رحمت عزیز چترالی کوان کی ضلع چترال، سوات اور گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان کھوار میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی سے منسوب کتاب محمدصلی اللہ علیہ وسلم لکھنے پر حکومت پاکستان کی طرف سے سند امتیاز اور سیرت النبی ایوارڈ 2016 ءدیا گیا، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کی طرف سے لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے سیرت اسکالرز،علمائ، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زات اقدس کے بارے میں اپنے اپنے مقالے،گرانقدر افکاراور خیالات پیش کیے، اس کانفرس کا موضوع بین المذاہب ہم آہنگی۔۔۔اسلامی تعلیمات اور اسوہء رسول کی روشنی میں،مقر ر کیا گیا تھا،حکومت پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا اس سند امتیاز اور سیرت ایوارڈ سے پہلے بھی رحمت عزیز چترالی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل و ایوارڈ، پراائڈآف دی نیشن گولڈمیڈل و ایوارڈ، انٹرنیشنل اینو ویشن ایوارڈ(جرمنی) اوربے شمار ملکی اور بینگ الاقوامی ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیا ہے ، ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے رحمت عزیز نے پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور چین میں بولی جانے والی زبان کھوار کا پہلا سافٹ ویر اور فانٹ ایجاد کرکے ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں محبوس زبان کی تاریخ میں ایک مثالی کارنامہ انجام دیا ہے، رحمت عزیز چترالی کھوار زبان کے شاعر ،ادیب اور لسانی ماہر ہیں اورپاکستان کی علاقائی زبانوں میں بھی سافٹ ویر پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں،انہوں نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کا پہلی بار کھوار زبان میں منظوم ترجمہ کیا ہے اور ان کی دیگرکئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں،زبان و ادب اور صحافت کے فروع میں بے شمار خدمات انجام دینے پر آپ کو ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ و اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے،ادبی حلقوں،صحافیوں اور دانشور وں نے رحمت عزیز چترالی کو حکومت پاکستان کی طرف سے سند امتیاز اور سیرت ایوارڈ وصول کرنے پر مبارک باد دی ہے

وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے منعقدہ کردہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میںرحمت عزیز چترالی کو ضلع چترال، صوبہ خیبر پختونخوا کا بہترین سیرت نگارو مقالہ نگار قرار دیا گیا، رحمت عزیز چترالی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بے شمار تحقیقی مقالات لکھ چکے ہیں، اس سال انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی تعلیمات اور اسوہءرسول کی روشنی میں کے موضوع پر مقالہ اور سیرت النبی پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب تحریر کیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے انہیں سیرت النبی ایوارڈ اور سند امتیاز دیا گیا

مزید :

لاہور -