’میں وہ کام کرنے جارہی ہوں جو آج تک کسی پاکستانی لڑکی نے نہیں کیا‘ مقابلہ حسن جیتنے والی پاکستانی لڑکی نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو ہوگیا تو ملک میں ہنگامہ برپاہوجائے گا

’میں وہ کام کرنے جارہی ہوں جو آج تک کسی پاکستانی لڑکی نے نہیں کیا‘ مقابلہ ...
’میں وہ کام کرنے جارہی ہوں جو آج تک کسی پاکستانی لڑکی نے نہیں کیا‘ مقابلہ حسن جیتنے والی پاکستانی لڑکی نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو ہوگیا تو ملک میں ہنگامہ برپاہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) یہاں جب ہم سب پانامہ کے جھگڑے اور نئے سال کے استقبال جیسی باتوں میں الجھے تھے تو ادھر فلپائن میں ایک پاکستانی لڑکی پہنچی اور پہلی بار مس ایشیا پیسفک انٹرنیشنل 2016ءجیت کر فتح کا تاج سر پر سجا لیا۔ اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ حسن جیتنے والی خوبرو پاکستانی ماڈل دیا علی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے خالصتاً اپنی محنت اور اپنے خرچے پر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
دیا علی نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقابلے میں مختلف ممالک کی 15 حسینائیں شریک تھیں جن میں سے ایک وہ بھی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں شامل تمام لڑکیوں کو ان کے ممالک کی حمایت حاصل تھی مگر وہ اپنی حکومت کی مدد کے بغیر اس مقابلے میں شریک ہوئیں اور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فاتح قرار پائیں۔

دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ، وہ لڑکی جس نے مقابلے میں پوری دنیا کی لڑکیوں کو ہرادیا، جس نے بھی چہرہ دیکھا سحر میں مبتلا ہوگیا
دیا علی صرف خوبصورت ہی نہیں ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ انہوں نے ایم بی اے فنانس کررکھا ہے اور مستقبل میں اپنی تعلیمی قابلیت میں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوںنے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ماڈل بننے کے لئے صرف خوبصورتی کافی نہیں ہے بلکہ تعلیم، اعتماد اور منصوبہ بندی آج کی ماڈل کے لئے لازمی عناصر ہیں۔
مس ایشیا پیسفک انٹرنیشنل کا مقابلہ جیتنے کے بعد دیا علی نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔ وہ مس ورلڈ کے مقابلے میں بھی پاکستانی کی نمائندگی کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جیت نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ مس ورلڈ کا تاج بھی انہی کے سر سجے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -