ہائی کورٹ نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئر مین کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا

ہائی کورٹ نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئر مین کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا
ہائی کورٹ نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئر مین کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین خواجہ عاطف رضا کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور خواجہ عاطف رضا سے 12جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔فاضل عدالت نے یہ حکم امتناعی ڈسکہ کے ووٹر شہزاد خان کی درخواست پر جاری کیا ہے۔

درخواست گزار شہزاد خان کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لیگی چیئرمین خواجہ عاطف رضا کے خلاف ایک کروڑ 17لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں اور اس سلسلے میں ڈگری بھی موجود ہے لیکن انہوں نے چیئرمین یونین کونسل کے لئے کاغذات نامزدگی میں بنک کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں کیا، اب خواجہ عاطف رضا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین بھی بن گئے ہیں، کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی ہے لہذا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین خواجہ عاطف رضا کو نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے خواجہ عاطف رضا کو بطور چیئرمین تاحکم ثانی کام کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن پنجاب اور خواجہ عاطف رضا سے 12جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : لاہور