حکومت کے خلاف ایک اور دھرنا ہوگا،سڑکوں اور چوراہوں پر خانہ جنگی ہو گی، حکمران نا اہل ہو جائیں گے:شیخ رشید

حکومت کے خلاف ایک اور دھرنا ہوگا،سڑکوں اور چوراہوں پر خانہ جنگی ہو گی، ...
حکومت کے خلاف ایک اور دھرنا ہوگا،سڑکوں اور چوراہوں پر خانہ جنگی ہو گی، حکمران نا اہل ہو جائیں گے:شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس ملک میں انصاف نہیں ہوگا تو وہاں خون خرابہ ہی ہوگا،سڑکوں اور چوراہوں پر خانہ جنگی ہو گی،جہاں انصاف زندہ ہو وہاں ہی جمہوریت ہوتی ہے۔موجودہ حکمران کرپٹ، چور اور لٹیرے ہیں، 2017 میں حکمران نا اہل ہو جائیں گے۔

عمران خان کبھی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں نہیں آئیں گے:نعیم الحق

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام"نیوزٹاک"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کسی کے فیصلے کی پابند نہیں،موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور دھرنا ہوگا۔میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی ،میں موت کے منہ سے بھی باہر نکل کر آیا ہوا ہوں۔پاناما لیکس پر ہمارا پوری دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے،امید ہے کہ عدالت سے فیصلہ انصاف پر مبنی آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاناما کیس کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آئے گی جبکہ آصف علی زرداری بھی واپس بیرون ملک چلا جائے گا۔جب تک پیپلز پارٹی پاناما کیس اور کرپشن کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آئے گی تب تک عمران خان بھی ان کے ساتھ نہیں چلیں گے ۔ نواز شریف اور چوہدری نثاردونوں کے خلاف ووٹ دینے کو تیار ہوں لیکن اکیلے چوہدری نثار کے خلاف نہیں دوں گا۔ ان کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ نمبر ون سے لڑائی اور دوستی رکھی ہے ،نمبر 2کے خلاف میں کبھی نہیں جاتا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کمزور ، سینیٹر پرویز رشید اور مشاہداللہ خان کو دباﺅ میں آکر ہٹا دیا ،میں نے کھل کر باتیں کرکے اپنی واپسی کا راستہ بند کردیا:جاوید ہاشمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری باجوہ صاحب سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی جب وہ 10کور میں تھے ،آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔فوجی عدالتوں کا فیصلہ فوج نے ہی کرنا ہے کہ انہیں کب تک چلانا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں معصوموں کو مارا جا رہا ہے ،وہ تو خود 2مرتبہ خودکش دھماکوں میں جاں بحق ہونے سے بچے ہیں۔ 

مزید : راولپنڈی