اکیس اضلاع میں گارڈین کورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ ،ہائی کورٹ نے سیشن ججوں سے سفارشات طلب کرلیں

اکیس اضلاع میں گارڈین کورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ ،ہائی کورٹ نے سیشن ...
اکیس اضلاع میں گارڈین کورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ ،ہائی کورٹ نے سیشن ججوں سے سفارشات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 21اضلاع میں گارڈین کورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ ، نئی عدالتوں کی تعمیر کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ نے تمام سیشن ججوں سے سفارشارت بھی طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 11نئی فیملی عدالتوں کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پرانی صارف عدالت اور ثریا عظیم ہسپتال کے قریب فشریز ڈیپارٹمنٹ کا پلاٹ خالی پڑا ہے جہاں لاہور کے لئے 11فیملی عدالتوں کی تعمیر کے لئے سیشن جج لاہور نزیر احمد گجانہ سے لاہور ہائیکورٹ نے سفارشات طلب کر رکھی ہیں ۔عدالتی ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 21اضلاع میں 65فیملی عدالتوں کی تعمیر کے منصوبے زیر غور ہیں جس کے تحت ملتان میں 5، ننکانہ صاحب میں ایک، بہاولپور میں 4، چنیوٹ میں 2، سرگودھا میں 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، جھنگ میں 2، مظفر گڑھ میں 4، گرجرانوالہ میں 3، سیالکوٹ میں 3 اور فیصل آباد میں 6 نئی فیملی عدالتوں کے منصوبے زیر غور ہیں جبکہ شیخوپورہ میں 2، پاکپتن میں بھی 2، چکوال میں ایک، بہاولنگر میں 3، گجرات میں 2، راجن پور میں ایک، راولپنڈی میں 5، اٹک میں ایک اور رحیم یار خان میں 3 نئی گارڈین کورٹس کی تعمیر کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں تاہم اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنذیر احمد گجاہ سمیت دیگرسیشن ججز سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

مزید :

لاہور -