وقت کےساتھ جمہوریت ،نیکٹا جیسے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں :سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وقت کےساتھ جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے،نیکٹا جیسے ادارے بھی مضبوط ہو رہے ہیں ۔
جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وقت کےساتھ جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے،فاروق ستار ،چودھری نثار قوم کا مینڈیٹ لے کر قومی اسمبلی پہنچے ہیں،نیکٹا جیسے ادارے بھی مضبوط ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت عوامی مفاد کی محافظ ہے،ہر منتخب نمائندہ قابل احترام ہے،اسمبلی میں ہر پارٹی کو بولنے کے یکساں مواقع ملتے ہیں۔
کل کے شواہد سے موٹو گینگ کا منہ بند ہوجائے گا،پانامہ کیس ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے:عمران خان
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ادارے کو متنازع بنانے سے روکنا چاہیے، وقت کے ساتھ جمہوریت اور ادارے مضبوط ہورہے ہیں،ٹی وی پر ہونے والی باتوں پر اسپیکر کام نہیں کرتا ہے۔