قاتل اور بے حس اقتدار میں،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے:طاہر القادری

قاتل اور بے حس اقتدار میں،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے:طاہر القادری
قاتل اور بے حس اقتدار میں،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے:طاہر القادری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہاہے کہ قاتل اوربے حس لوگ اقتدارکی کرسی پر بیٹھے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جناح ہسپتا ل میں خاتون کی موت بے حسی کی انتہا ہے۔

گوادرکے ساحل کے قریب سمندرمیں نمودارہونےوالاجزیرہ غائب ہوگیا

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا علاج نہ ملنے پر جاں بحق ہونیوالی خاتون کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں خاتون کا دم توڑنا مسیحاوں کی بے حسی کی انتہاہے۔غریب مریضوں کا علاج کے بغیر مرنے کایہ پہلا واقع نہیں ہے،اس سے قبل بھی ناجانے کتنے ہی غریب ہسپتالوں میں عدم علاج پر ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کافنڈ عیاشی کے منصوبوں پر لگتا ہے اور جب غریب علاج کی غرض سے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں تو انہیں علاج کی بجائے دھکے ملتے ہیں۔

مزید : لاہور