ایک شخص بیرون ملک سے فون پر گالیاں بک کر سوجاتاہے ،یہاں سرچ آپریشن شروع ہوجاتاہے:مصطفی کمال

ایک شخص بیرون ملک سے فون پر گالیاں بک کر سوجاتاہے ،یہاں سرچ آپریشن شروع ...
ایک شخص بیرون ملک سے فون پر گالیاں بک کر سوجاتاہے ،یہاں سرچ آپریشن شروع ہوجاتاہے:مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایک شخص باہر کے ملک سے فون کرتا ہے اور گالیاں دے کر خود تو آرام سے سو جاتا ہے لیکن بعد میں یہاں سرچ آپریشن شروع ہوجاتا ہے جس میں گمراہ کئے گئے معصوم بچوں کو بھی پکڑلیا جاتا ہے۔

دودھ میں ملاوٹ کرنےوالا مافیاکڑی سے کڑی سزا کا حقدار،کسی کو بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے:شہباز شریف

اے آر وائے نیوز کے پروگرام”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے را سے تعلقات نہیں توڑے، را آج بھی الطاف حسین کیساتھ ہے اور پیسے دے رہی ہے ۔راکا الطاف حسین کو پیسے دینے کا مقصد تھا کہ شہر قائد میں انارکی پھیلائی جائے ، لوگوں میں افراتفری پھیلے اور سب آپس میں لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کے بچوں کو گمراہ کیا اور ایک دوسرے سے ہی لڑوانا شروع کردیا ، جس کانتیجہ یہ ہواکہ ان بچوں کی زندگیاں تباہ ہوگئیں, کئی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بعض آج بھی جیلوں میں بند ہیں۔ 

مصطفی کمال نے سانحہ بلدیہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 200لوگوں کو زندہ جلانا افسوسناک ہے اگر اس میں میرا بھائی بھی ملوث ہوتو اسے بھی زندہ جلا دینا چاہیے۔لیکن یقین سے کہتا ہوں کہ حماد صدیقی اس میں ملوث نہیں ہے ۔رحمان بھولا کے ایسے بیانا ت ماضی میں بھی متعدد بار آچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھولے کے بیان پر فوری لند ن سے بھی فون آیا کہ بہت زبردست کام ہوا ہے۔لیکن اگر میں چاہتا تو جب فاروق ستار کااس کیس میں نام آیا تھا تو اسی وقت بیان دے سکتا تھا کہ ہاں اسی نے کیا ہے پکڑ لو اس کو۔مگر میں نے ایسا نہیں کیا ہم میں ان لوگوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

مزید :

کراچی -