قصور:پولیس مقابلے میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو ہلاک ، 3ساتھی فرار

قصور:پولیس مقابلے میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو ہلاک ، 3ساتھی فرار
قصور:پولیس مقابلے میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو ہلاک ، 3ساتھی فرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قصور میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ3ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

”کشمیر میں گوریلا جنگ کی ناکامی کا سبب یہ دو بڑے جنرل تھے 

تفصیلات کے مطابق قصورکے علاقے مصطفی آباد کے قریب ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مارمیں مصروف تھے کہ اچانک پولیس کو آتے دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی موثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 3ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کا نام جمیل عرف الیاس ہے جومتعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوسے برآمد ہونیوالا اسلحہ اور اس کی لاش کوتحویل لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اور دیگر فرار ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔

مزید : قصور