سائٹ کے علاقے سے ملنے والا مشکوک پیکٹ کلیئر قرار،بھتہ وصولی کا معاملہ تھا :پولیس

سائٹ کے علاقے سے ملنے والا مشکوک پیکٹ کلیئر قرار،بھتہ وصولی کا معاملہ تھا ...
 سائٹ کے علاقے سے ملنے والا مشکوک پیکٹ کلیئر قرار،بھتہ وصولی کا معاملہ تھا :پولیس

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں سائٹ کے علاقے سے ملنے والا مشکوک پیکٹ پولیس کی جانب سے کلیئر قراردے دیا گیا ہے،پیکٹ بھتہ وصولی کے لئے رکھا تھا۔

جاوید ہاشمی قابل بھروسہ ہیں،عمران خان نے ورجن آئی لینڈ میں لگائے پیسے سے متعلق جھوٹ بولا :مشاہد اللہ خان

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مشکوک پیکٹ ممکنہ طور پر بھتہ وصولی کا معاملہ ہو سکتا ہے،نا معلوم افراد نے ایک تاجر کے گھر کے باہر اسے ڈرانے کے لئے رکھاتھا۔پولیس نے جب پیکٹ کی تلاشی لی تواندر سے الیکٹرانک وائر اور ایک عدد موبائل فون ملا،پیکٹ میں ایک خط بھی تھاجس کے زریعے تا جر کو دھمکی دی گئی تھی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : کراچی