ایم کیو ایم لندن نام جیسی کوئی تنظیم پاکستا ن میں رجسٹرڈہی نہیں:فاروق ستار

ایم کیو ایم لندن نام جیسی کوئی تنظیم پاکستا ن میں رجسٹرڈہی نہیں:فاروق ستار
ایم کیو ایم لندن نام جیسی کوئی تنظیم پاکستا ن میں رجسٹرڈہی نہیں:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم لند ن نامی کوئی بھی تنظیم رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ملک میں صر ف ایک ہی تنظیم ایم کیو ایم پاکستان رجسٹرڈ ہے ۔

فواد خان نے میرے ساتھ انتہائی قربت کے مناظر عکسبند کروانے سے انکار کر دیا تھا :عالیہ بھٹ

اے آر وائے نیوزکے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ والوں کی زندگی یکجہتی میں ہے جبکہ کارکنان جانتے ہیں ان کا مستقبل بھی یکجہتی ہے۔ہم نے کم خرچ پر بہت بڑ اجلسہ کیا جسے پوری دنیا نے دیکھا،جلسہ پیسوں سے نہیں کارکنان کے جذبے سے کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا عزم آج بھی رکھتے ہیں اور انشاءاللہ کراچی میں 20سے18نشتیں جیتیں گے۔

فاروق ستا رنے کہاکہ کبھی نہیں کہا تشدد ہماری پارٹی کا منشور ہے ،ہمارا منشور امن و امان کی فضاکو برقرار رکھنا ہے۔ہم پرایسے الزامات لگانے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید :

کراچی -