فلپ مورس نے تمباکو برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

فلپ مورس نے تمباکو برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (PMPKL) نے سال دوہزار سترہ میں تقریبا 7اعشاریہ3ملین کلوگرام تمباکو برآمد کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس بات کا اعلان فلپ مورس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے، یاد رہے کہ یہ نیا ریکارڈ گزشتہ سال کی برآمد کے نتیجے میں 4سو فیصد زیادہ ہے۔ جو کہ تمباکو پیداوار پر خصوصی توجہ اور لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سال 2017میں فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے8.7ملین کلوگرام تمباکو برآمدکیا ہے جو کہ پورے پاکستان کا تقریبا 80فیصدسے زائد ہے، اس سال ریکارڈ تمباکو برآمد کرنے والوں میں ایشیا ، یوروپ اور افریقہ شامل تھے۔ پاکستان تمباکو بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق فلپ مورس کی تمباکو برآمدات میں بڑھتا ہوا اضافہ تمباکو کی صنعت کی شرح نمو میں مثبت اشارے دیتا دکھائی دیتا ہے۔ 2016میں وزارت تجارت نے فلپ مورس پاکستان کو بہترین برآمد کنندہ کے اعزاز سے نوازہ تھا جبکہ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اس کی کارکردگی کو سراہا تھا۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹ اسٹک (PBS)کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017کے جولائی سے اکتوبر کے دوران فلپ مورس کی تمباکو برآمدات سے تقریبا 12بلین امریکی ڈالر حاصل ہوئے جس قومی تجارتی خسارے کو تقریبا 18ملین ڈالر سے پورا کرنے میں معاونت حاصل ہوئی۔ تمباکو فصل کی برآمد میں وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم پالیسی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے تمباکو برآمد میں نمایاں اضافہ گزشتہ چند سالوں سے فصل کو بہتر بنانے اور پاکستان میں پائیدار تمباکو کی پیداوار کو فروغ دینے کا حصہ ہیں۔فلپ مورس پاکستان کا سسٹین ایبل ٹوبیکو پروگرام کسانوں کی اعلیٰ کوالٹی کے ہائبرڈ بیجوں کی فراہمی کے لیے حمایت کرتا ہے