آرمی چیف کی زیر صدار ت کور کمانڈر کانفرنس ،جیو اسٹریٹجک اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے غور

آرمی چیف کی زیر صدار ت کور کمانڈر کانفرنس ،جیو اسٹریٹجک اور داخلی سیکیورٹی ...
آرمی چیف کی زیر صدار ت کور کمانڈر کانفرنس ،جیو اسٹریٹجک اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں خطے کی موجودہ صورت حال، جیو اسٹریٹجک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان  کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا ،کور کمانڈرز کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہونا ہے ،اس سے قبل ہی پاک فوج نے مشاورت اور حکمت عملی طے کرنے کے لئے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی گئی ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی  ۔کور کمانڈرز کانفرنس میں  آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اور دیگر  معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری بھی ہنگامی طور پر پاکستان پہنچ چکے ہیں

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی کے مطابق   امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد معاملے کی اہمیت اور حساسیت کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کو آج ہی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی   کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے باعث کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت  ہو گا جس میں شرکت کے لئے امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کو ہنگامی طور پر پاکستان بلایا گیا ہے جو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد  قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس میں تینوں سروسز چیفس سمیت اہم وزرا اور سیکریٹری دفاع شریک ہوں گے، دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کل ہوگا جس میں ملکی اقتصادی معاشی صورتحال سمیت سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھئے 

مزید :

اہم خبریں -قومی -