جسم کا وہ حصہ جہاں کبھی بھی انگلی نہیں ڈالنی چاہیے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

جسم کا وہ حصہ جہاں کبھی بھی انگلی نہیں ڈالنی چاہیے، سائنسدانوں نے خبردار ...
جسم کا وہ حصہ جہاں کبھی بھی انگلی نہیں ڈالنی چاہیے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کو ناک میں انگلی پھیرتے دیکھ کر سبھی ناک بھوں چڑھاتے ہیں لیکن ہمیں اعتراف کرنا ہو گا کہ لگ بھگ ہم سبھی یہ کام کرتے ہیں تاہم یہ خبر پڑھنے کے بعد کوئی بھی ناک میں انگلی ڈالنے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ناک میں انگلی پھیرنا بظاہر بے ضرر عمل ہے لیکن درحقیقت یہ کئی طرح کی سنگین بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس سے ناک میں زخم ہونے اور ہاتھوں کے جراثیم ناک کے اندر جانے سے نظام تنفس کی خطرناک انفیکشن سے لے کر نتھنوں کے درمیان ہلکے سے پردے میں سوراخ تک کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عرب مسلمان اداکارہ نے رات گئے اپنے بیڈ روم سے ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، معاملہ عدالت پہنچ گیا اور پھر۔۔۔
ناک، کان اور گلے کے امراض کے امریکی ماہر ایرک پی ووئٹ کا کہنا تھا کہ ”ناک کی اندرونی جلد بہت نازک ہوتی ہے جو انگلی پھیرنے سے بہت آسانی سے چھِل جاتی ہے اور اس سے خون بہنے لگتا ہے۔ ان زخموں پر جب ہاتھوں کے جراثیم منتقل ہوتے ہیں تو یہ زخم خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ زخم نہ بھی ہو تو ہاتھوں کے جراثیم ناک میں داخل ہو کر نظام تنفس کی انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔میں کئی ایسے کیسز بھی دیکھ چکا ہوں جن میں لوگوں نے ناک میں انگلی پھیرنے کی شدید عادت کے باعث نتھوں کے درمیانی پردے میں سوراخ کر لیے تھے۔ بالخصوص بچے اس کازیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں ناک میں انگلی پھیرتے ہوئے اس کی شدت کا احساس نہیں رہتا۔“رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بند ناک کو کھولنے کا ایک انتہائی آسان نسخہ بھی بتایا ہے۔نسخہ یہ ہے کہ جن لوگوں کی ناک بند ہو انہیں چاہیے کہ ادرک یا لہسن کی تھوڑی سی مقدار ایک کپ پانی میں ابال کر چائے کی طرح پئیں، ناک کھل جائے گی۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -