”پی آئی اے کے ایئر ہوسٹسز یہ کام کریں ورنہ انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا “پی آئی اے نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

”پی آئی اے کے ایئر ہوسٹسز یہ کام کریں ورنہ انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا “پی ...
”پی آئی اے کے ایئر ہوسٹسز یہ کام کریں ورنہ انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا “پی آئی اے نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن والے فضائی میزبان ہر ماہ 5 پونڈ وزن کم کریں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراوآنڈ کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔فضائی میزبانوں کے مطابق ایک ماہ میں وزن 25 پونڈ کم کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مزید :

قومی -