نیب نے نوازشریف کو ایک اور زور دار جھٹکا دینے کی تیاری مکمل کر لی ، شریف خاندان کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

نیب نے نوازشریف کو ایک اور زور دار جھٹکا دینے کی تیاری مکمل کر لی ، شریف ...
نیب نے نوازشریف کو ایک اور زور دار جھٹکا دینے کی تیاری مکمل کر لی ، شریف خاندان کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے جسے نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے تاہم اب نیب نے بھی سابق وزیراعظم کیخلاف اب بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے نیب نے اپیل تیار کر لی ہے جبکہ نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں بھی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کی جائے گی ۔نیب کی جانب سے اپیل میں موقع اختیار کیا جائے گا کہ نوازشریف کو 7 سال قیدکی سزا کم ہے،بڑھائی جائے، جرم ثابت ہوچکا،دفعہ 9 اے 5 میں سزا 14 سال ہے۔

مزید : قومی