پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کی نسبت سے شاندار تقریب 

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم حضرت ...
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کی نسبت سے شاندار تقریب 

  

کویت(محمد عرفان شفیق ) پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کی نسبت سے پروگرام بعنوان میرا قائد منعقد کیا گیا، جس میں نامور صحافی اور تجزیہ نگار ایثار رانا، معروف و متحرک شخصیت پروفیسر سلیم ہاشمی (صدر اردو قومی زبان تحریک) اور سابقہ بیوروکریٹ و معروف تجزیہ نگار اور سکالر اوریا مقبول جان نے نہایت پر مغز اور مدلل خطاب کیا۔ نامور محقق اور PTV کراچی قومی نغمات کے صدر ابصار احمد کی قائداعظم پر نغمات کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جسے بہت سراہا گیا۔ 

پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن حکیم کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت پروفیسر عبدالغفور نے حاصل کی۔ نعت رسول ﷺ عبدالروف نے پیش کی ، جسکے بعد پاکستان و کویت کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سیکرٹری جنرل محمد حنیف قریشی اور ترجمان میاں وسیم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن انداز میں انجام دیے۔ کوریوگرافی کی ترتیب و تنظیم جناب شاہد منہاس نے ادا کی۔ پروگرام میں علامہ اقبال اور عشق رسول ﷺ اور علامہ اقبال اور ختم نبوت پر لکھنے والے طلبا بچوں کو منیب اقبال ایڈوکیٹ کے دستخط سے تعریفی اسناد عطا کی گئیں اور نگران اساتذہ کو تحائف پیش کیے گئے۔

پاکستان انگلش سکول حولی کے طلبا(Arab Natives)نے تیرا احسان ہے احسان نغمے کے ساتھ خوبصورت ٹیبلو پیش کیا جس کو بے حد سراہا گیا اور پذیرائی کی سند دی گئی۔ پاکستان سکول اینڈ کالج جلیب الشیوخ کے طالبعلم حماد ندیم نے قائد کے عنوان پر خطاب کیا۔ عوامی چلڈرن سوسائٹی کے عاصم عظیم نے خوبصورت خطاب کیا جس کو بے حد داد تحسین دی گئی۔ 

سوالات و جوابات کے سیلسے نے حاضرین کو قائداعظم کی شخصیت ، افکار اور کردار سے آگاہی دی۔کویتی مہمان عبداللہ الکندری نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا ۔ ایثار رانا کے درد بھرے لہجے اور الفاظ نے حاضرین کے دلوں میں درد پاکستان بھر دیا۔ پروفیسر سلیم ہاشمی نے قائداعظم کے پاکستان کے تکمیل قوم پاکستان کے لیے اردو زبان کی سرکاری ترویج کی اہمیت پر زور دیا۔ اوریا مقبول جان نے قائد کی فکر کی گہرائی اور وسعت کو آپکے خطابات کا خلاصہ کرتے ہوئے اسلام سے قیاس کی نسبت دی تاکہ ملت پاکستان کا فروغ اسی نہج پر کیا جا سکے۔

پاکستان عوامی سوسائٹی کے صدر جعفر صمدانی نے تمام حاضرین اور طلبا اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت اپنا بلند معیار قائم رکھتے ہوئی ملی قومی حمیت کے تقاضے نبھاتی رہے گی اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان اور پاکستان کے عظیم مقاصد سے جوڑنے کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی۔ 

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان