عمران خان سعودی عرب گئے تو ولی عہد محمدبن سلیمان نے کیا کہا ؟ نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا

عمران خان سعودی عرب گئے تو ولی عہد محمدبن سلیمان نے کیا کہا ؟ نبیل گبول نے بڑا ...
عمران خان سعودی عرب گئے تو ولی عہد محمدبن سلیمان نے کیا کہا ؟ نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان سعودی عرب جاتے ہیں تو سعودی ولی عہدکہتے ہیں کہ آپ جن لوگوں کولیکر آئے ہو ، وہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری نہیں مانگتے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہماری کمپنی میں سرمایہ کاری کی جائے ۔
نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ 2020پاکستان کونقصان پہنچانے والوں کیلئے سخت سال ہوگا ۔ حکومت نے بیروز گاری عام کردی ہے ، ساڑھے آٹھ لاکھ افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سعودی عرب جاتے ہیں تو سعودی ولی عہدکہتے ہیں کہ آپ جن لوگوں کولیکر آئے ہو ، وہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری نہیں مانگتے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہماری کمپنی میں سرمایہ کاری کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان لوگوں کے نام نہیں لیناچاہتا ۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف توسیع کابل نہ پاس ہواتوحکومت اپوزیشن کوبدنام کرے گی کہ اپوزیشن کی وجہ سے یہ بل پاس نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ صورتحال کے باعث ہم کو آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -