ڈیرہ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی،14کروڑ کی گاڑی حوالے

ڈیرہ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی،14کروڑ کی گاڑی حوالے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں انڈس ہائی وے سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران سمگلنگ اور نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران ماہ دسمبر2019ء کے دوران 14کروڑ روپے مالیت سے زائد کی درجنوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ہزاروں لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول، خشک میوہ جات، ٹائر قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا، ضلع ڈیرہ میں کسی کو غیر قانونی سمگلنگ اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی نشان عبرت بنا رہے ہیں، ڈی پی اوڈیرہ۔ تفصیلات کے مطابق سمگلنگ کی روک تھام اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف ماہ دسمبر2019ء کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں انڈس ہائی وے سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران سمگلنگ اور نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں، ان کاروائیوں کے دوران 16نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئیں جن میں سے12نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جنکی مالیت 3کروڑ77لاکھ بتائی جاتی ہے کسٹم حکام کے حوالے کردی گئیں جبکہ دیگر چار گاڑیوں کے حوالے سے ضروری قانونی عمل پورا کرنے کے بعد انہیں کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔ اسی طرح 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 20ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل، 2لاکھ 5ہزار مالیت کا 2ہزار لیٹر سے زائد ایرانی پیٹرول قبضے میں لیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کاروائیوں کے دوران 282بوری مونگ پھلی، 250بوری کوکونٹ، 14بوری بادام، 5بوری کشمش جسکی مالیت 70لاکھ70ہزار روپے بتائی جاتی ہے قبضے میں لئے گئے۔ اسی طرح 11لاکھ20ہزار روپے مالیت کے سمگل شدہ 28 ٹائر بھی قبضے میں لئے گئے۔ ڈیرہ پولیس نے سمگلنگ کے سامان سے بھری 7گاڑیاں بھی قبضے میں لیں جسکی مالیت 10کروڑرو روپے بنتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ سمگلنگ کیخلاف مذکورہ کاروائیاں کسٹم انٹیلی جنس کی اطلاعات پر کی گئیں، اور قبضے میں لیا گیا سامان ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ میں کسی کو غیر قانونی سمگلنگ اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی نشان عبرت بنا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...