مہمند،تحصیل حلیمزئی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 2 افراد گرفتار

  مہمند،تحصیل حلیمزئی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 2 افراد گرفتار

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل حلیمزئی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے دو افراد گرفتار۔ ملزمان سے ایک ایک ہزار نوٹ کے 2 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد۔ PPC 8496/48PC کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ سلطان خیل میں ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او سردار حسین نے سپیشل ٹیم کی نگرانی میں ملزمان سے جعلی کرنسی کے ایک ایک ہزار نوٹ کے 2 لاکھ 88 ہزار روپے برامد کر دیئے ہیں۔ اور PPC 8496/48PC کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیئے۔ ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایس ایچ او سردار حسین نے کہا کہ دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرے اہم ملزم ستانہ گل سکنہ اعظم قلعہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکروہ دھندہ ہمارے علاقے میں جاری ہے انہوں نے کاروباری برادری اور عام لوگوں پر زور دیا کہ کسی شخص کے پاس اگر جعلی کرنسی پایا گیا تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہم اُن کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر