سمانہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں گے، اے ڈی سی اورکزئی واجد علی

سمانہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں گے، اے ڈی سی اورکزئی واجد علی

  



ہنگو (بیورورپورٹ) سمانہ ایک پر فضا ء اور صحت افزاء مقام ہے سمانہ کے لوگوں اور سمانہ کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ضلعی انتظامیہ اورکزئی ربیعہ خیل قبیلے اور سمانہ کے رہائشیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سطح سمندر سے 6ہزار762فٹ بلندی پر واقع اس علاقے کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضع اورکزئی واجد علی خان نے سمانہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں تحصیلدار حفیظ سمیت ضلع اورکزئی کے تمام سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے جبکہ ربیعہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے سمانہ کے رہائشی قبائل نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تھی کھلی کچہری میں عوام نے پانی بجلی صحت خراب سڑک تعلیم کے حوالے سے مسائل کھل کر بیان کئے اور کہا کہ ہنگو سے سمانہ تک اور سمانہ سے سر ملو کنڈاؤ تک روڈ مکمل طور پر خراب اور کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ پانی بجلی تعلیم ودیگر سہولیاتوں کی بھی انتہائی کمی ہے سمانہ ایک صحت افزاء اور پر فضاء مقام ہے موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سیاح ملک اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آتے ہیں مگر سڑک خراب اور یہاں پر رہائش گاہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واجد علی خان نے اکثر مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اور اکثر حل طلب مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ سمانہ کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں سمانہ کو سیر و سیاحت کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ضلع اورکزئی انتظامیہ ربیعہ خیل قبیلے اور سمانہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اس بلند ترین اور سرد علاقے میں افسران کو اپنے درمیان پا کر علاقہ کے عوام نے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر